رہنما تحریک انصاف اسد قیصر لانگ مارچ توڑپھوڑ کیس سے بری

کپتان  کے کھلاڑیوں کے لئے اچھی خبر ،اسلام آباد کی عدالت نے تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر کو لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس سے بری کردیا۔

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کےخلاف لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس سے متعلق درخواست پر فیصلہ سنایا۔عدالت نے تحریک انصاف کے رہنما اور سابق اسپیکر کو اس کیس سے بری کردیا۔

اسد قیصر سمیت تحریک انصاف کے دیگر رہنماؤں کے خلاف لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کا مقدمہ تھانہ کوہسار میں درج کیا گیا تھا۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے