نیتن یاہو نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای پر حملے کا اشارہ دے دیا
اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای پر حملے کا اشارہ دے دیا۔آسٹریلوی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے نیتن یاہو نے کہا کہ خامنہ ای کا خاتمہ جنگ کو بڑھاوا نہیں دے گا۔نیتن یاہو نے کہا کہ خامنہ ای کا خاتمہ جنگ بند ہونے میں مدد دے گا۔
آسٹریلوی ٹی وی کی جانب سے نیتن یاہو سے سوال کیا گیا کہ کیا آیت اللہ خامنہ ای کو قتل کرنے کا ارادہ ہے؟اس سوال کے جواب میں اسرائیلی ویزر اعظم نے کہا کہ جو ضروری ہوگا وہ کریں گے۔
گزشتہ روز غیر ملکی خبررساں ایجنسی کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو قتل کرنے کے اسرائیلی منصوبے کو ویٹو کردیا تھا۔امریکی عہدیداروں نے خبررساں ایجنسی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم سیاسی قیادت کے پیچھے جانےکی بات بھی نہیں کرسکتے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں