نئے بجٹ 2025.26 ء میں حکومت کا نان فائلرز کے گرد گھیرا مزید تنگ کرنے کا فیصلہ
مالی سال 2025-26 کے مجوزہ بجٹ میں حکومت نے نان فائلرز (ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والوں) کے خلاف سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ درج ذیل اقدامات متوقع طور پر فنانس بل کا حصہ بنیں گے،
مجوزہ اقدامات (ذرائع کے مطابق):
نان فائلرز پر پابندیاں:
- گاڑیوں کی خریداری پر پابندی:نان فائلرز 800cc سے بڑی گاڑی نہیں خرید سکیں گے۔
- جائیداد کی خرید و فروخت:نان فائلرز نئی جائیداد نہیں خرید سکیں گے۔
- جائیداد کی خرید و فروخت پر ودہولڈنگ ٹیکس لگانے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔
- بینک ٹرانزیکشنز پر ٹیکس،نان فائلرز کو بینک ٹرانزیکشنز پر ٹیکس دینا ہوگا۔2 سے 3 فیصد کی مختلف شرحوں پر ٹیکس سلیبز بنائی جا رہی ہیں۔
- 50 ہزار روپے سے زائد کی رقم نکلوانے پر 0.2 فیصد ٹیکس کی تجویز دی گئی ہے
بیرون ملک سفر:نان فائلرز کے لیے بیرون ملک سفر پر بھی پابندی کی تجویز زیر غور ہے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں