پی ٹی آئی اہم بین الاقوامی شخصیت کی آمد کے وقت ہی احتجاج کی کال کیوں دیتی ہے، اسحاق ڈار

نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اہم بین الاقوامی شخصیت کی آمد کے وقت ہی احتجاج کی کال کیوں دیتی ہے۔

موجودہ صورتحال پر نائب وزیر اعظم نے اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ کیا سیاسی احتجاج یا ملک کی عزت اور وقار کے ساتھ سوچی سمجھی سازش اور کھیل ہے؟

‏انہوں نے کہا کہ بار بار تحریکِ انصاف کیوں احتجاج کی کال ایسے وقت یا دن دیتی ہے جب اہم بین الاقوامی شخصیات پاکستان آ رہی ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:جو ڈی چوک آئے گا اُسے گرفتار کریں گے، وزیر داخلہ

نائب وزیر اعظم نے کہا کہ 14 اکتوبر کو چینی وزیرِ اعظم کا دورہ ہو، ایس سی او سمٹ کے لیے سربراہانِ مملکت کی آمد ہو یا کل شروع ہونے والا بیلاروس کے صدر کا دورہ جس کے لیے ان کے وزراء اور اہم کاروباری شخصیات کی اسلام آباد آج آمد ہے لیکن پی ٹی آئی نے احتجاج کی کال دے دی۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے