پی ٹی آئی احتجاج، پنڈی اسلام آباد کو 33 مقامات سے بند کرنے کا فیصلہ
راولپنڈی اور اسلام آباد کو33 مقامات سے بند کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 24 نومبر کو اسلام آباد میں ممکنہ احتجاج کے پیش نظر جڑواں شہروں میں داخل ہونے والے راستوں کو کنٹینر لگا کر بند کیے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔
فیض آباد سمیت 6 مقامات کو کنٹینرز رکھ کر بند کر دیا گیا ہے، فیض آباد، آئی جے پی روڈ، روات ٹی چوک، کیرج فیکٹری، مندرہ اور ٹیکسلا روڈ کو بند کر دیا گیا ہے جبکہ کچہری چوک کو یکطرفہ ٹریفک کے طور پر چلایا جائے گا۔
اسلام آباد اور راولپنڈی کی تمام رابطہ سڑکوں کو مکمل سیل کیا جائے گا، جڑواں شہروں کو 33 مقامات سے بند کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
اس حوالے سے مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ حکومت نے اسلام آباد سیل کر کے احتجاج کی کامیابی پر مہر لگا دی۔
بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کا ملک کے دیگر شہروں سے رابطہ منقطع ہے، حکومت عوام کی زندگی اجیرن کرنے کے بجائے عوام کا حق واپس کرے، حکومت بچانے کیلئے پاکستان کو بند کر دیا گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں