عمران خان کی رہائی ،راولپنڈی میں درج مقدمات رکاوٹ بن گئے

بانی پاکستان تحریک انصاف  عمران خان کی رہائی میں گزشتہ ماہ راولپنڈی میں درج ہونے والے مقدمات رکاوٹ بن گئے۔

توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان ضمانت پر رہائی کے حکم کے باوجود جیل سے باہر نہیں آسکیں گے، گزشتہ ماہ پنڈی میں درج ہوئے مقدمات ان کی راہ میں رکاوٹ بن گئے۔

پانچ اکتوبر کے احتجاج پر عمران خان کے خلاف 3 مقدمات درج ہوئے ہیں تاہم پنڈی میں درج مقدمات میں عمران خان کو تاحال گرفتار نہیں کیا گیا، پنڈی کےمقدمات انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج ہیں،

نو مئی  کے 5 مقدمات میں ضمانت کے باوجود بانی پی ٹی آئی کے ضمانتی مچلکے داخل نہیں کروائے گئے،ضمانتی مچلکے داخل ہونے کے بعد انسداد دہشت گردی کی عدالت راولپنڈی رہائی کے احکامات جاری کرے گی۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے