پاکستانی کوہ پیما نےبغیر آکسیجن کے آٹھ ہزار میٹر بلند چوٹیاں سر کرلیں

ہنزہ سے تعلق رکھنے والے کوہ پیما عابد بیگ کا شاندار کارنامہ ،بغیر آکسیجن کے آٹھ ہزار میٹر بلندی کی چوٹیاں سر کرلیں ،عابد بیگ نے سترہ دنوں میں دونوں چوٹیاں سر کیں۔

عابد بیگ نے دس  جولائی کو بغیر آکسیجن کے 8ہزار 126 میٹر بلند نانگا پربت کو سر کیا، عابد بیگ نے آج 8 ہزار 51 میٹر بلند براڈ پیک کو بھی سرکرلیا۔بغیر آکسیجن کے اتنے کم وقت میں آٹھ ہزار میتر بلندی کی دو چوٹیاں سر کرنا اہم سنگ میل ہے۔عابد بیگ سائیکلنگ میں بھی اپنا نام منوا چکے ہیں ۔عابد بیگ نے بلوچستان سے خنجراب ٹاپ تک 3 ہزار کلومیٹر کا فاصلہ 12 روز میں مکمل کیا تھا۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے