اس تصویر میں چھپے بچے کو تلاش کرسکتے ہیں؟
اوپر موجود تصویر کو غور سے دیکھ کر بتائیں کہ کیا اس میں کچھ عجیب لگ رہا ہے؟
بظاہر کسی گھر کے کچن کی اس تصویر میں کچھ بھی غیرمعمولی نہیں۔
اس تصویر میں آپ ایک خاتون کو دیکھ سکتے ہیں مگر ایک بچہ بھی یہاں موجود ہے اور چھپا ہوا ہے۔
درحقیقت وہ آپ کی آنکھوں کے سامنے موجود ہے جو ہوسکتا ہے کہ نظر نہ آئے۔
تو اگر آپ کا ماننا ہے کہ آپ کی نظریں بہت تیز ہیں تو اس کی آزمائش کرکے دیکھیں۔
درحقیقت یہ تصویر آپ کے دماغ کے لیے بہت زبردست ورزش ثابت ہونے والی ہے۔
اس کی وجہ یہ ہے کہ آپ کو اس کچن میں ایک بچے کو تلاش کرنا ہے۔
یہ تصویری چیلنج صرف بینائی کا ہی ٹیسٹ نہیں بلکہ آپ کی توجہ مرکوز کرنے کی صلاحیت، دماغی شفافیت اور دباؤ میں کارکردگی دکھانے وغیرہ کی آزمائش بھی ہے۔
کیا چابی تلاش کرنے میں مشکلات کا سامنا ہو رہا ہے؟ تو ایسا صرف آپ کے ساتھ ہی نہیں ہو رہا بلکہ متعدد افراد اسے تلاش نہیں کرپاتے۔
اس سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ آپ کو اس طرح کے تصویری معموں میں توجہ مرکوز کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے جو کہ دماغی اوور لوڈ کی نشانی ہے، خاص طور پر ملازمت پیشہ افراد میں۔
کیا اب بھی بچے کو تلاش کرنا مشکل محسوس ہو رہا ہے، تو چلیں ایک اشارہ دیتے ہیں، اوون کے قریب زیادہ توجہ سے دیکھیں۔
تو کیا بچے کو تلاش کرنے میں کامیاب ہوگئے؟ اگر نہیں تو ہم ہی جواب دے دیتے ہیں۔
آپ اوون کے برابر (بائیں) جانب والی ڈرا یا خانے کو غور سے دیکھیں جہاں سبز رنگ کی کوئی چیز بھی موجود ہے، اس کے برابر میں بچے کا پاؤں نظر آجائے گا۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں