کاتالونیا میں انسانی مینار بنانے کا دلچسپ مقابلہ: 42 ٹیموں کا حصہ

اسپین کے صوبے کاتالونیا میں انسانی مینار بنانے کے دلچسپ مقابلے میں 42 ٹیموں نے حصہ لیا۔ یہ مقابلہ، جسے ‘کاستیلز’ کے نام سے جانا جاتا ہے، تاراکو ایرینا پلاسا میں منعقد ہوا جہاں 11 ہزار سے زائد تماشائی جمع ہوئے۔انسانی مینار یا ‘کاستیلز’ کاتالونیا کی ثقافت کا اہم حصہ ہیں، جہاں کاستیلرز ایک دوسرے کے کندھوں پر کھڑے ہوکر بلند اور پیچیدہ مینار بناتے ہیں۔

تاریخی مقابلے کے فائنل راؤنڈ میں 12 ٹیمیں پہنچیں، جن میں سے ولافرنکا کی ٹیم نے 40 ٹیموں کو شکست دے کر پہلی پوزیشن حاصل کی اور مقابلے کا 16,000 یورو کا انعام جیتا۔ہر دو سال بعد منعقد ہونے والے اس "کاستیلز” مقابلے میں کاتالونیا کی بہترین ٹیمیں حصہ لیتی ہیں، جو اپنی طاقت، ہم آہنگی اور پیچیدہ ڈھانچہ بنانے کا مظاہرہ کرتی ہیں۔ 2010 میں، انسانی مینار بنانے کے اس مقابلے کو یونیسکو نے ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل کیا۔

پہلا کاستیلز مقابلہ 1932 میں ترگونا کے بُل رنگ میں ہوا تھا اور اس کے بعد سے یہ مقابلہ ہر دوسرے سال منعقد ہوتا ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے