دلجیت دوسانجھ نے لاہور نہ آنے کی اہم وجہ بتادی
بھارت کے نامور پنجابی گلوکار دلجیت دوسانجھ نے لاہورنا آنے کی اہم وجہ بتا دی۔
گلوکار نے منگل کے روز اپنے یورپی دورے کی تشہیر کے سلسلے میں انسٹاگرام پر لائیو سیشن کیا، اس دوران انہوں مداحوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کے سوال کے جواب بھی دیے۔
اسی دوران لاہور سے تعلق رکھنے والے ایک مداح نے گلوکار سے شہر کا دورہ کرنے کی درخواست کی، جس پر انہوں نے کہا کہ نہیں بھائی اگر لاہور آیا تو مجھے باقی جگہ جانے پر تنگ کریں گے، آپ سب کو پتا ہی ہے دنیا میں کیا چل رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ سب سیاست کا کھیل ہے، میں ہمیشہ سیاست سے دور رہتا ہوں، یہ بات پکی ہے کہ کبھی بھی حالات ٹھیک ہو نہیں سکتے، اگر لاہور آگیا تو بہت گالیاں پڑیں گی۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں