نیٹ فلکس نے فیفا ویمنز ورلڈ کپ اسٹریمنگ حقوق حاصل کر لیے

نیٹ فلکس نے امریکا میں فیفا ویمنز ورلڈ کپ 2027 اور 2031 کے ٹورنامنٹس کی خصوصی اسٹریمنگ حقوق حاصل کر لیے ہیں۔ فٹبال کی عالمی گورننگ باڈی نے جمعہ کو اس معاہدے کا اعلان کیا۔

یہ پہلا موقع ہوگا کہ نیٹ فلکس ہر میچ کو براہ راست نشر کرے گا۔ 2027 کا ویمنز ورلڈ کپ 24 جون سے 25 جولائی کے درمیان برازیل میں منعقد ہوگا، جو پہلی بار جنوبی امریکا میں کھیلا جائے گا۔ 2031 کے میزبان ملک کا اعلان ابھی باقی ہے۔ براہ راست کوریج کے علاوہ، نیٹ فلکس دونوں ٹورنامنٹس کے حوالے سے دستاویزی سیریز بھی تیار کرے گا۔یہ معاہدہ اس وقت سامنے آیا ہے جب نیٹ فلکس کرسمس کے دن پہلی بار دو NFL گیمز براہ راست نشر کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:برطانوی پاپ اسٹار ایڈل کے گانے "ملین ایئرز اگُو” پر عالمی سطح پر پابندی کا حکم

حال ہی میں نیٹ فلکس نے مائیک ٹائسن اور سوشل میڈیا انفلوئنسر سے باکسر بننے والے جیک پال کے درمیان مشہور فائٹ نشر کر کے شاندار ناظرین حاصل کیے، جسے دنیا بھر میں 10 کروڑ سے زائد افراد نے دیکھا۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے