برطانوی پاپ اسٹار ایڈل کے گانے "ملین ایئرز اگُو” پر عالمی سطح پر پابندی کا حکم
ایڈل کے مشہور گانے "ملین ایئرز اگُو” کو برازیلی کمپوزر کے سرقہ کے دعوے کے بعد دنیا بھر میں ہٹانے کا عدالتی حکم جاری کیا گیا ہے۔
برازیل کے موسیقار ٹونینھو جیرائز کا دعویٰ کہ ایڈل کے 2015 کے ہٹ گانے نے ان کے سامبا کلاسک "مولیریس” کی موسیقی کو چرا لیا ہے، جسے 1995 میں برازیلی گلوکار مارٹینہو دا ولا کے ایک ہٹ البم میں ریکارڈ کیا گیا تھا۔
برازیلی موسیقار نے گانا چوری کے الزام میں ایک لاکھ 60 ہزار ڈالر رائیلیٹی اور گانے پر نغمہ نگارکا کریڈٹ مانگتے ہوئے مقدمہ دائر کیا ۔عدالتی حکم کے تحت میوزک کمپنی سونی اور یونیورسل کو فوری طور پر اور عالمی سطح پر "ملین ایئرز اگُو” کے استعمال ، فروخت ، تقسیم ، کسی بھی قسم کے فزیکل یا ڈیجیٹل فارمیٹ میں اسے پیش کرنے سے روکا گیا ہے۔
برازیلی موسیقار کے وکیل نے عدالت کے فیصلے کو برازیلی موسیقی کے لیے ایک اہم سنگِ میل قرار دیا ہے، عدالتی حکم کی ہر خلاف ورزی کی صورت میں سونی اور یونیورسل کے برازیلی دفاتر پر 8 ہزار ڈالرز کا جرمانہ عائد ہوگا ۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں