وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانیز چوہدری سالک حسین کی سلطنت عمان کے سفیر سے ملاقات
وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانیز و ترقی انسانی وسائل چوہدری سالک حسین نے پاکستان میں سلطنت عمان کے سفیر فہد بن سلیمان بن خلف الخروسی سے, دوطرفہ تعاون کےفروغ کےلیےملاقات کی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان عمان کے ساتھ اپنے تاریخی تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور اہم شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کا خواہاں ہے، جس سے باہمی ترقی اور خوشحالی آئے گی۔
سفیر فہد بن سلیمان نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ ہماری شراکت داری علاقائی استحکام اور ترقی کے لیے ناگزیر ہے،
ملاقات سے پاکستان اور عمان کی بڑھتی ہوئی شراکت داری کو تقویت اور مستقبل میں تعاون کی راہ مزید ہموار ہوگی۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں