مریم نواز  سے برطانوی ہائی کمشنر  کی ملاقات ، دو طرفہ امور پر گفتگو

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے پاکستان میں تعینات برطانوی  ہائی کمشنرجین میری ایٹ کی ملاقات ہوئی  ملاقات میں باہمی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال جبکہ  تعلیم،صحت اور دیگر شعبو ں میں اشتراک کار بڑھانے پر اتفاق ہوا۔

وزیراعلی مریم نواز نے پنجاب میں پہلے وویمن ورچوئل پولیس سٹیشن اور چائلڈسیفٹی ورچوئل سنٹر کے قیام سے آگاہ کیا ۔ مریم نواز نے کہا  کہ خواتین اور بچوں کی پروٹیکشن کے لئے تمام تر ممکنہ اقدامات کررہے ہیں – پنجاب میں 14اگست سے سولرائزیشن پراجیکٹ کا آغاز کر دیا جائے گا، سولر پینل پراجیکٹ میں برطانوی کمپنیوں کا خیر مقدم کیا جائے گا-پنجاب میں ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لئے تمام تر ممکنہ اقدامات کئے جارہے ہیں -پنجاب کو جنوبی ایشیاء کی سب سے بڑی ڈیجیٹل ہب بنانے کے لئے کوشاں ہیں –

 برطانوی ہائی کمشنرجین میری ایٹ نے پنجاب میں سکھ میرج ایکٹ کے نفاذ کو سراہا اورچائلڈ میرج بل کو قابل تقلید ا قدام قرار دیا، برطانوی ہائی کمشنرجین میری ایٹ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  پنجاب میں اقلیتوں کے تحفظ کے حوالے سے حکومتی اقدامات قابل تحسین ہیں – خواتین اور بچوں کے حوالے سے حکومت پنجاب منفر د تاریخی اقدامات کررہی ہے- وزیراعلی ٰمریم نوازشریف نے پنجاب میں فارن کامن ویلتھ اینڈ ڈویلپمنٹ آفس کی فلاحی خدمات کو سراہا۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے