ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق  دس  گرام سونے کا بھاؤ  اٹھ سو اٹھاون  روپےاضافے سے دو  لاکھ  پندرہ ہزار 621 روپے ہوگیا جب کہ ایک تولہ سونے کی قیمت ایک ہزار روپے اضافے کے بعد   2 لاکھ 51 ہزار 500 روپے ہوگئی۔

ایسوسی ایشن عہدے دار کے مطابق   عالمی بازار میں سونے کی فی اونس  قیمت 3 ڈالر اضافے سے  2373 ڈالرفی اونس ہے۔یاد رہے  گزشتہ روز 2300 روپےکمی کے بعد ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 50 ہزار 500 روپے ہوگئی تھی۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے