مہنگائی کی اصل جڑ مہنگی ترین بجلی ہے، سابق ایم ڈی پیپکو

سابق ایم ڈی پیپکو و ماہر توانائی طاہر  بشارت چیمہ کا کہنا ہے کہ  مہنگائی کی اصل جڑ مہنگی ترین بجلی ہے۔ 

جیو نیوز سے گفتگو  کرتے ہوئے سابق ایم ڈی پیپکو نے کہا کہ مہنگی ترین بجلی نے معیشت کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا اور ملک میں مہنگائی کی اصل جڑ مہنگی ترین بجلی ہے۔

 طاہر بشارت چیمہ نے کہا کہ مہنگی بجلی کی وجہ آئی پی پیز کے بدترین معاہدے ہیں، ہمیں فکسڈ چارجز اور دیگر ٹیکسز کوختم کرنا ہوگا۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے