مزید ایک لاکھ 74 ہزار نان فائلرز کی فہرست تیار، گھریلو خواتین بھی شامل
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے مزید ایک لاکھ سے زائد نان فائلرز کی نئی فہرست تیارکر لی۔
ذرائع ایف بی آر کے مطابق ایک لاکھ 74 ہزار نان فائلرز کی نئی فہرست تیار کی گئی ہے، نان فائلرز کی فہرست میں گھریلو خواتین بھی شامل ہیں۔
ذرائع ایف بی آر نے بتایا کہ نان فائلرز میں سے زیادہ تر کو نوٹس بھیجے جا چکے ہیں، ایف بی آرنان فائلرز کے شناختی کارڈ کے ذریعے آن لائن اورگھرپرنوٹس بھجوا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق نان فائلرز دستاویزات کے ساتھ 3 سال کے ٹیکس ریٹرنز جمع کرائیں گے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں