سہ ملکی کرکٹ سیریز،سیکیورٹی کے سخت انتظامات، آرمی ، رینجرز طلب
سہ ملکی کرکٹ سیریزکیلئے پنجاب میں 5 سے 10 فروری تک آرمی اور رینجرز طلب کرلی گئی۔ وزارت داخلہ نے تعیناتی کی منظوری دیدی۔
تفصیلات کے مطابق سہ ملکی کرکٹ سیریزکیلئے پنجاب میں سخت سکیورٹی انتظامات وزارت داخلہ نے 5 سے 10 فروری کیلئے آرمی اور رینجرز کی تعیناتی کی منظوری دیدی ہے۔ کرکٹ میچز کے دوران آرمی اور رینجرز کی 1، 1 کمپنی تعینات ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں : چیمپئنز ٹرافی، پاک بھارت میچ سے قبل دبئی میں ہوٹل کرایوں میں ہوشربا اضافہ
محکمہ داخلہ پنجاب نے پولیس کی درخواست پروفاقی حکومت کو مراسلہ لکھا تھا۔
خیال رہے کہ سہ ملکی کرکٹ سیریز میں پاکستان، نیوزی لینڈ اورساؤتھ افریقہ کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔ 8 اور 10 فروری کے میچز قزافی اسٹیڈیم لاہورمیں ہوں گے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں