دبئی ٹیکسی  کارپوریشن کی آمدنی میں رواں سال 14 فیصد اضافہ

دبئی ٹیکسی  کارپوریشن نے 2024 کی پہلی ششماہی میں اپنی آمدنی میں 14 فیصد اضافے کا اعلان کر دیا  جس سے  کارپوریشن کی  آمدنی 1.09 ارب درہم تک پہنچ گئی ہے۔

متحدہ عرب امارات کی نیوز ایجنسی ’’وام‘‘ کے مطابق ’’ایبٹڈا‘‘ میں سالانہ بنیادوں پر 27 فیصد اضافہ ہوا جو 309.3 ملین درہم تک جا پہنچی، بنیادی ٹیکسی سروسز کی آمدنی میں سالانہ بنیادوں پر 12 فیصد اضافے کے ساتھ 939 ملین درہم کی قابل ذکر نمو دیکھی گئی۔

 لیموزین سروسز نے بھی 6 فیصد اضافے کے ساتھ آمدنی میں اضافہ کیا۔بس سروسز نے 26 فیصد اضافے کے ساتھ 72.0 ملین درہم کی آمدنی حاصل کی جبکہ بائیک سروس کی آمدنی میں تقریباً تین گنا اضافہ ہوا۔دبئی ٹیکسی  کارپوریشن  نے اس عرصے کے دوران 23 ملین ٹرپس مکمل کیے، جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 4 فیصد زیادہ ہیں۔ بورڈ نے 159.3 ملین درہم کی منافع تقسیم کی منظوری دی ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے