ملتان ٹیسٹ، ابرار احمد بخار میںمبتلا ہوگئے، فیلڈ پر بھی نہ آسکے

ملتان ٹیسٹ کے چوتھے روز اسپنر ابرار احمد فلیڈنگ کے لیے نہیں آئے، جہاں انہوں نے تیز بخار اور جسم میں درد کی شکایت کی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق ابرار احمد کا اسپتال میں علاج جاری ہے اور ان کے متعدد ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

رپورٹس کے بعد ان کی صحت کے بارے میں مزید معلومات فراہم کی جائیں گی۔ابرار احمد نے ٹیسٹ کے تیسرے روز 33 اوورز کرائے، جبکہ انگلینڈ کی پہلی اننگ میں انہوں نے 35 اوورز میں 174 رن دیے اور کوئی وکٹ حاصل نہیں کر سکے۔

قابل ذکر ہے کہ ابرار احمد نے 2022 کی سیریز میں اسی گراؤنڈ پر انگلینڈ کے خلاف 11 وکٹیں حاصل کیں تھیں، جو ان کے کیریئر کا ڈبیو ٹیسٹ بھی تھا۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے