سعودی عرب کا اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان پہنچ گیا، فقید المثال استقبال

اسلام آباد :سعودی عرب کے وزیر سرمایہ کاری خالد بن عبدالعزیز کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان پہنچ گیا ،2 ارب ڈالر کے سرمایہ کاری معاہدوں پر دستخط کا امکان  ہے۔

سعودی عرب کے وزیر برائے سرمایہ کاری خالد عبدالعزیز کی سربراہی میں پاکستان پہنچنے والے اعلیٰ سطح کے تجارتی وفد کا فقیدالمثال استقبال کیا گیا۔

سعودی عرب کا وفد نور خان ایئربیس پر اترا جہاں وفاقی وزیر تجارت جام کمال، وزیر پیٹرولیم مصدق ملک سمیت دیگر اعلیٰ حکام موجود تھے، جبکہ سعودی عرب کے پاکستان میں سفیر نواف بن سعید المالکی بھی استقبال کے لیے پہنچے۔

سعودی عرب کے وفد میں 130 ارکان شامل ہیں، اور امکان ظاہر کیا جارہا ہے وزیر سرمایہ کاری کی سربراہی میں پہنچنے والا وفد 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط کرے گا۔

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف آج  سعودی وفد کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے، اس کے علاوہ سعودی وزیر سرمایہ کاری صدر مملکت اور وزیراعظم سے ون ٹو ون ملاقاتیں بھی کریں گے۔

اسلام آباد: سعودی وزیر سرمایہ کاری کو نور خان ائیر بیس پر بچے پھول پیش کرتے ہوئے

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے