نواک جوکووک شنگھائی ماسٹرز کے چوتھے راؤنڈ میں پہنچ گئے
چار دفعہ کے چیمپئین نواک جوکووک نے شنگھائی ماسٹرز کے چوتھے راؤنڈ میں پہنچنے کے لیے فلاویو کوبولی کو 6-1، 6-2 سے باآسانی شکست دی۔جوکووک نے
میچ میں 19 شاندار شاٹس لگائے اور فتح حاصل کرنے میں صرف ایک گھنٹے سے کچھ زیادہ وقت لیا۔
اب جوکووک کا مقابلہ روسی کھلاڑی رومن سفیولن سے ہوگا، جنہوں نے 13ویں سیڈ فرانسس ٹیافو کو سخت مقابلے کے بعد 5-7، 7-5، 7-6(5) سے شکست دی۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں