"وکٹ پر کریکس کھل رہے ہیں میچ کا رزلٹ آئے گا”سلمان علی آغا

آل راؤنڈ سلمان علی آغا نے کہا کہ وکٹ پر کافی کریکس کھل رہے ہیں اور ان کا خیال ہے کہ ٹیسٹ میچ کا رزلٹ آئے گا۔سلمان علی آغا نے انگلینڈ کے خلاف سنچری اسکور کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے کھیل کا حصہ اسپنرز پر اٹیک کرنا ہے، حالانکہ اٹیکنگ کرکٹ کھیلنے کا کوئی خاص پلان نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ انگلینڈ تیز کرکٹ کھیلنے کی کوشش کرے گا، اور انہیں امید ہے کہ انگلش بلے باز اٹیکنگ کرکٹ کے دوران غلطیاں کریں گے اور آؤٹ ہوں گے۔سلمان آغا نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ انگلینڈ ایک اچھی ٹیم ہے، اور جب آپ پانچ سو اسکور کرتے ہیں تو آپ پراعتماد ہوتے ہیں۔

انگلینڈ کے فاسٹ باؤلر برایئڈن کارس نے کہا کہ ٹیسٹ میچ کے پہلے دن باؤلرز کے لیے کنڈیشنز کافی مشکل تھیں، لیکن ٹیم نے ہر سیشن میں اپنا بہترین کھیل پیش کیا۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے