گنڈا پور کے شکوے:پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس کی اندرونی کہانی بے نقاب

پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کے اہم اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ رات پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا ایک اور اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کی، اجلاس رات گئے تک جاری رہا۔
پارٹی ذرائع نے بتایا کہ اجلا س کے دوران وزیراعلیٰ نے اراکین اسمبلی اور رہنمائوں سے گلے شکوے کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتحال میں مجھے اکیلا چھوڑا گیا، پارٹی کی جانب سے مجھے ڈی چوک جانے کی ہدایت تھی، اس وقت صرف مجھے ہی تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
علی امین گنڈا پور نے پارٹی رہنمائوں کو جلسے اور اس کے بعد کی صورتحال سے بھی آگاہ کیا اور تمام پارٹی رہنمائوںاور ورکرز کو ایک ساتھ چلنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تنقید کرکے پارٹی کو کمزور کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے