ڈی چوک کے اطراف میں آپریشن، مظاہرین منتشر،100 سے زائد گرفتار
اسلام آباد میں پولیس نے ڈی چوک کے اطراف میں آپریشن کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے 100 سے زائد مظاہرین کو گرفتار کرلیا۔
اسلام آباد پولیس کے مطابق چائنہ چوک اور ڈی چوک کے اطراف کے علاقوں سے پی ٹی آئی مظاہرین کو منتشر کردیا ہے۔
ڈی چوک، چائنہ چوک، فضل الحق روڈ اور ناظم الدین روڈ پر ڈی آئی جی مصطفیٰ تنویر نے آپریشن کی قیادت کی۔
مقامی پولیس کے مطابق آپریشن کے دوران 100 سے زیادہ مظاہرین کو گرفتار کیا گیا ہے اور ڈی چوک سے کلثوم چوک تک پولیس اور رینجرز اہلکاروں کو تعینات کر دیا گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں