کے پی کے سے فوجی دستے روانہ اسلام آباد میں سیکیورٹی کے سخت اقدامات

اسلام آباد اور گرد و نواح میں فوج کی تعیناتی کے علاوہ، کے پی کے سے بھی فوجی دستے روانہ کیے گئے ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، عوام کی جان و مال کو محفوظ رکھنے اور ایس سی او سمٹ کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے کسی کو بھی انتشار پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

انتشاریوں اور مسلح جھتوں کے خلاف دونوں اطراف سے گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے، تاکہ شہریوں کی سلامتی اور تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔ یہ سیکیورٹی اقدامات شہریوں کی حفاظت کے لیے انتہائی اہم ہیں۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے