ژوب میں گرینڈ جرگے کا انعقاد ، دہشت گردی کے خلاف متحدہ جدوجہد کا عزم
بلوچستان کے ضلع ژوب میں گرینڈ جرگے کا انعقاد کیا گیا جس میں گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل، وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی، کمانڈر بلوچستان کور لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم احمد خان، عمائدین علاقہ، اعلیٰ سول و عسکری حکام اور مقامی لوگوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر شرکاء نے ژوب کے قبائلی عمائدین اور مشران سمیت مختلف طبقات کے نمائندوں سے ملاقات کی اور علاقے کے مسائل پوچھےقبائلی عمائدین اور مشران نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے امن کے قیام میں کلیدی کردار کو دل کی گہرائیوں سے سراہا اور علاقے کے امن کے لیے تمام اداروں کے ساتھ تعاون کا یقین دلایا۔
جرگے کے اختتام پر مقامی عمائدین نے حکومت اور افواج پاکستان کے تعاون پر اعتماد کا اظہار کیا

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں