شیخ وقاص اکرم پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات،رؤف حسن تھنک ٹینک کے سربراہ مقرر
تحریک انصاف نے سینئر رہنما شیخ وقاص اکرم کو پارٹی کا نیا سیکرٹری اطلاعات اور رؤف حسن کو تھنک ٹینک کا سربراہ مقرر کردیا۔
چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کے دستخطوں سے دونوں کے نوٹیفکیشنز جاری کردئیے گئے ہیں۔نوٹیفکیشنز میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پر شیخ وقاص اکرم کو پی ٹی آئی کا مرکزی سیکریٹری اطلاعات اور رؤف حسن کو تھنک ٹینک کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل رؤف حسن پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات اور ترجمان کی ذمہ داریاں نبھا رہے تھے.
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں