پاکستانی شہریوں کو لبنان چھوڑنے کی ہدایت، سفر پر پابندی

پاکستان نے اپنے شہریوں کو لبنان کے سفر سے روک دیا۔

پاکستان کی وزارت خارجہ نے لبنان پر اسرائیل کے حالیہ حملوں کے تناظر میں اپنے شہریوں کیلئے ایڈوائزری جاری کی ہے ۔

ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ہاکستان نے لبنان کی صورتحال کے پیش نظر اپنے شہریوں کو لبنان کا سفر کرنے سے روک دیا ہے ۔پاکستانی شہریوں کے لبنان کے سفر پر تا حکم ثانی پابندی رہے گی۔

لبنان میں مقیم پاکستانی شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کمرشل پروازوں کے ذریعے فوری طور پر لبنان سے نکل جائیں۔ جو پاکستانی شہری کسی وجہ سے لبنان نہیں چھوڑ سکتے وہ محفوظ مقامات پر منتقل ہوجائیں اور بیروت میں اپنے سفارت خانے سے رابطہ رکھیں۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے