ایرانی سفیرڈاکٹر رضا امیری کی چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال سے ملاقات

پاکستان میں ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مغدم نے چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو  راشد محمود لنگڑیال سے ایف بی آر ہیڈکوارٹرز میں ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران فریقین نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت میں آسانیاں اور فروغ کے لئے کسٹمز، سرحد پار تجارت اور مینجمنٹ سے متعلق اُمور پر تبادلہ خیال کیا۔ فریقین نے دو طرفہ تجارت کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے پر اتفاق کیا تاکہ دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان حقیقی تجارتی صلاحیت کا فائدہ اٹھا کر معاشی سرگرمیوں کو بڑھایا جا سکے۔

ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ دونوں برادر ممالک کے درمیان کسٹمز سے متعلق مسائل پر مزید غور کرنے اور انہیں حل کرنے کے لئے ایک ذیلی کمیٹی تشکیل دی جائے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے