اقوام متحدہ کے ای گورنمنٹ ڈیولپمنٹ انڈیکس میں پاکستان کی 14 درجے بہتری

اقوام متحدہ کے ای گورنمنٹ ڈیولپمنٹ انڈیکس (ای جی ڈی آئی) میں پاکستان 14 درجے بہتری کے ساتھ 136ویں نمبر پر آ گیا۔

ای گورنمنٹ ڈیولپمنٹ انڈیکس میں پاکستان پہلی مرتبہ اعلیٰ کیٹیگری میں آیا۔

دستاویز کے مطابق 2 سال قبل 2022ء میں پاکستان کا ای گورننس انڈیکس150 تھا۔

پاکستان اقوام متحدہ ای پارٹیسپیشن انڈیکس میں 88 ویں نمبر پر آگیا، 2 سال قبل پاکستان 106 ویں نمبر پر تھا۔

دستاویز کے مطابق پاکستان کی ای پارٹیسپیشن ویلیو 0.36 سے بڑھ کر 0.49 پر پہنچ گئی ہے۔

اس حوالے سے وزیرِ مملکت شزہ فاطمہ نے کہا ہے کہ ای گورنمنٹ درجہ بندی میں پاکستان کی 14 درجہ بہتری ہوئی ہے، ای گورنمنٹ کے لیے اقدامات پر وزیرِ اعظم شہباز شریف کے شکر گزار ہیں۔

شزہ فاطمہ کا کہنا ہے کہ ای گورنمنٹ کے لیے وزارت آئی ٹی اور نیشنل آئی ٹی بورڈ کا کردار بھی قابل تحسین ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے