گلگت بلتستان میں محکموں کی نگرانی کے لئے مانیٹرنگ یونٹ قائم
گلگت بلتستان میں سرکاری محکموں کی کارکردگی جانچنے اور موثر نگرانی کے لئے انڈیپنڈنٹ مانیٹرنگ یونٹ(آئی ایم یو)قائم کر دیا گیا۔
محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کیبنٹ کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق انڈی پینڈنٹ مانیٹرنگ یونٹ تمام محکموں اور ڈیپارٹمنٹس کی کارکردگی کو مانیٹرکرے گا اور بہتری کے لئے سفارشات بھی پیش کرے گا۔ ترقیاتی سکیموں کی موثر نگرانی کو یقنی بنایا جائے گا۔
ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ یونٹس اور انڈیپنڈنٹ مانیٹرنگ یونٹ پرفارمنس کے ذریعے مینجمنٹ اینڈ ریفارمز یونٹ گلگت بلتستان چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کے دفتر کو براہ راست رپورٹ کریں گے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل خیبر پختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف کے پہلے دور حکومت میں اس وقت کے وزیراعلیٰ پرویزخٹک کی ہدایت پرمحکموں کی کارکردگی کو مانیٹر کرنے کے لئے انڈی پینڈنٹ مانیٹرنگ یونٹ قائم کیا گیا تھا جس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں کو بھرتی کیا گیا لیکن آئی ایم یو کے قیام کے باوجود کوئی موثر نتائج سامنے نہیں آئے تھے ۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں