دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے ہاں بیٹی کی پیدائش، ساتھی فنکاروں کی مبارکباد

بالی وڈ کی معروف جوڑی دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔ جوڑے کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بیٹی کی آمد کا اعلان کیا گیا۔ سوشل میڈیا پوسٹ کے مطابق رنویر اور دیپیکا کے ہاں بیٹی کی پیدائش 8 ستمبر یعنی اتوار کی صبح ہوئی۔
مقبول ترین جوڑی کے والدین بننے پر ساتھی فنکاروں اور مداحوں کی جانب سے مبارکباد کاسلسلہ شروع ہوگیا۔ مبارکباد دینے والوں میں عالیہ بھٹ، ان کی بہن شاہین بھٹ، شریا گھوشال، پریانکا چوپڑا، ارجن کپور، بپاشا باسو، کریتی سینن، روبینہ دلیک، امروتا خانولکر، اتھیا شیٹی، ملائیکہ اروڑہ اور کئی دیگر نامور شخصیات شامل ہیں۔

رنویر سنگھ کی ایک پُرانی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں رنویر کو دیپیکا کی طرح خوبصورت بیٹی کی خواہش کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔ وائرل ہونے والے کلپ میں اداکار رنویر سنگھ کو کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے ’میری شادی ہو گئی ہے اور اب کچھ سالوں میں میرے بچے بھی ہوں گے‘۔
رنویر کا مزید کہنا تھا کہ آپ کی بھابھی بچپن میں اتنی پیاری بچی تھی میں تو روز اُن کی بچپن کی تصاویر دیکھتا ہوں اور کہتا ہوں بھگوان ایک ایسی بچی مجھے دے دے میری زندگی سیٹ ہو جائے گی۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے