ہنزہ میرا تھن ریس میں غیر ملکی توجہ کا مرکز بن گئے

گلگت بلتستان کی خوبصورت وادی گوجال ہنزہ میں میراتھن ریس کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہو گئی۔ میراتھن ریس میں غیر ملکی، ملکی اور مقامی اتھلیٹس نے حصہ لیا تاہم غیر ملکی رنرز سب کی توجہ کا محور رہے۔

میراتھن کے اختتام پر فورس کمانڈر گلگت بلتستان میجر جنرل کاشف خلیل نے اتھلیٹس میں انعامات تقسیم کئے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر غلام محمد اور مشیر اطلاعات گلگت بلتستان ایمان شاہ بھی موجود تھے۔

اس میرا تھن ریس کو پی ایس او قراقرم چیلنج کا نام دیا گیا تھا۔ گلگت بلتستان حکومت اور اسلام آباد رننگ کلب کے اشتراک سے یہ ریس منعقد کی گئی تھی یہ ایونٹ میراتھن کے شوقین افراد کے لئے ایک منفرد تجربہ تھا۔

قراقرم کے شاندار پہاڑی سلسلے کے پس منظر میں یہ ایونٹ ملکی اور غیرملکی رنرز کو راغب کرنے کی ایک منفرد کوشش تھی سے سیاحوں اور ریس کے شرکاء نے بہت سراہا۔پی ایس او قراقرم چیلنج محض ایک دوڑ نہیں تھی بلکہ یہ ایک صحت مند زندگی کی اہمیت اجاگر کرنے کی کوشش تھی۔

غیر ملکی رنرز نے گوجال اور ہنزہ کے مقامی افراد کی طرف سے میراتھن ریس کے شرکاء کے والہانہ خیر مقدم کو زندگی کا بہترین لمحہ قرار دیا اور علاقے میں مثالی امن کی تعریف کی۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے