اسموگ کے باعث پاکستان، سری لنکا دوسرا ٹیسٹ راولپنڈی منتقل ہونے کا امکان

لاہور میں بڑھتی ہوئی اسموگ کے باعث پاکستان اور سری لنکا کے درمیان شیڈول دوسرا ٹیسٹ میچ قذافی اسٹیڈیم سے راولپنڈی منتقل کیے جانے کا امکان ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) حکام نے موسم کی صورتحال کے پیش نظر متبادل انتظامات پر غور شروع کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق لاہور میں گزشتہ چند روز سے اسموگ کی شدت میں اضافہ ہوا ہے، جس کے باعث پی سی بی حکام میچ کے وینیو میں تبدیلی کی تجویز پر غور کر رہے ہیں۔ تاہم اس حوالے سے مشاورت ابھی ابتدائی مرحلے میں ہے اور حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر میچ لاہور سے منتقل کرنے کی تجویز منظور کرلی گئی تو دوسرے ٹیسٹ کی میزبانی بھی راولپنڈی کرے گا۔واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 17 نومبر سے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں شیڈول ہے، جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ اس وقت راولپنڈی میں جاری ہے، جہاں اسموگ کی شدت نسبتاً کم ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے