عمر شہزاد اور شانزے لودھی کے ہاں بیٹے کی پیدائش، نام اسماعیل رکھ دیا

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و ماڈل عمر شہزاد اور ان کی اہلیہ شانزے لودھی کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے، جس کی خوشخبری جوڑے نے سوشل میڈیا کے ذریعے مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے۔خصوصی پوسٹ میں نومولود کی اچھی صحت، مضبوط ایمان، خوشیوں بھری زندگی اور نیک انسان بننے کے لیے دعا کی گئی۔ جوڑے نے اپنے بیٹے کا نام حضرت اسماعیل علیہ السلام کے نام پر ’اسماعیل‘ رکھا ہے۔شانزے لودھی نے انسٹاگرام پر ایک جذباتی پیغام شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں زچگی کے دوران 24 گھنٹے تک تکلیف برداشت کرنا پڑی، اس مشکل وقت میں ان کے شوہر عمر شہزاد ہر لمحہ ان کے ساتھ موجود رہے اور ان کا حوصلہ بڑھاتے رہے۔انہوں نے لکھا کہ یہ سفر جسمانی اور جذباتی طور پر انتہائی مشکل تھا، تاہم بیٹے کو پہلی بار گود میں لیتے ہی وہ تمام تکلیف بھول گئیں۔واضح رہے کہ عمر شہزاد اور شانزے لودھی نے فروری 2025 میں مدینہ منورہ میں نکاح کیا تھا، جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی تھیں

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے