شہریار منور کے چہرے میں تبدیلی، ڈاکٹر نے سرجری کا امکان ظاہر کردیا

پاکستانی اداکار شہریار منور ان دنوں اپنی اداکاری کے ساتھ ساتھ اپنی شخصیت اور خوبصورتی کے باعث بھی مداحوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں، تاہم ان کی پرانی اور نئی تصاویر میں بظاہر نظر آنے والی تبدیلیوں نے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ایک ماہر ڈاکٹر نے بھی اداکار کے چہرے میں ممکنہ تبدیلیوں سے متعلق تبصرہ کرتے ہوئے کاسمیٹک پروسیجرز کا امکان ظاہر کیا ہے۔نجی ٹی وی چینل پر نشر ہونے والے نئے پاکستانی ڈرامے میں ابوبکر کا کردار ادا کرنے والے شہریار منور کی شخصیت میں مبینہ تبدیلیوں کا جائزہ لیتے ہوئے ایستھیٹک فزیشن ڈاکٹر عمارہ سعد ہاشمی نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں انہوں نے اداکار کی پرانی اور حالیہ تصاویر کا موازنہ کیا۔ڈاکٹر عمارہ سعد ہاشمی نے شہریار منور کی ظاہری شخصیت میں تبدیلیوں پر بات کرتے ہوئے ان کی مبینہ ناک کی سرجری اور چہرے پر فلرز کے استعمال کا امکان ظاہر کیا۔ انہوں نے اداکار کے نئے انداز کو سراہتے ہوئے ان کی شخصیت میں آنے والی تبدیلیوں پر تبصرہ کیا۔ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے بھی مختلف آرا کا اظہار کیا۔ ایک صارف نے لکھا کہ شہریار منور اب پہلے سے زیادہ خوبصورت دکھائی دیتے ہیں، جبکہ دوسرے صارف کا کہنا تھا کہ ان کی ظاہری شخصیت سے زیادہ اہمیت ان کی بہترین اداکاری کی ہے۔بعض سوشل میڈیا صارفین نے چہرے میں نظر آنے والی تبدیلیوں کو کاسمیٹک پروسیجرز کے بجائے بڑھتی عمر کا قدرتی اثر بھی قرار دیا۔واضح رہے کہ شہریار منور نے تاحال کسی بھی قسم کی کاسمیٹک سرجری یا فلرز کے استعمال کی تصدیق نہیں کی، اس لیے ان کے حوالے سے سامنے آنے والی یہ باتیں ڈاکٹر کی رائے اور سوشل میڈیا پر ہونے والی قیاس آرائیوں تک محدود ہیں۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے