تھرپارکر میں ایمبولینس کے سلنڈر میں دھماکا، 10 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
تھرپارکر: نگرپارکر کے گاؤں ڈانو دھاندل میں بنیادی صحت مرکز پر کھڑی ایمبولینس میں سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ہسپتال انتظامیہ کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور مرد شامل ہیں، جبکہ زخمیوں کو سول ہسپتال مٹھی منتقل کیا گیا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعے میں متعدد افراد شدید زخمی ہوئے۔ریسکیو حکام کے مطابق دھماکے کے بعد امدادی اہلکار فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچے اور جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔ دھماکا ڈانو دھاندل کے بنیادی صحت مرکز میں کھڑی ایمبولینس میں ہوا۔ہسپتال انتظامیہ کے مطابق مریضوں کو دوسرے ہسپتال منتقل کرنے کے لیے ایمبولینس میں بٹھایا جا رہا تھا کہ سلنڈر فٹ کرنے کے دوران اچانک دھماکا ہوگیا، جس کے بعد گاڑی میں آگ لگ گئی۔اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق حادثے کے بعد زخمیوں کو فوری طور پر سول ہسپتال مٹھی پہنچایا گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ضلعی انتظامیہ، ہیلتھ ایمرجنسی، ریسکیو 1122 اور ٹاؤن حکام بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں