عامر خان کے بھانجے عمران خان کو بھارت چھوڑنے کا نوٹس جاری

بالی ووڈ اداکار عمران خان کو ممبئی پولیس نے 28 اکتوبر تک بھارت چھوڑنے کا نوٹس جاری کردیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ کارروائی چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے استعفے کے مطالبے پر ہونے والے احتجاج میں شرکت کے بعد کی گئی۔ممبئی پولیس کے مطابق عمران خان نے ممبئی کے اگست کرانتی میدان میں ہونے والے مظاہرے میں شرکت کی تھی، جہاں مظاہرین چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار سے استعفے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ احتجاج کے دوران پولیس نے اداکار کو حراست میں بھی لیا تھا۔پولیس کا مؤقف ہے کہ عمران خان بھارتی شہری نہیں ہیں اور احتجاج میں شرکت پر ان کے خلاف امیگریشن ایکٹ کی متعلقہ شق کے تحت کارروائی کی گئی ہے۔پولیس کی جانب سے جاری نوٹس میں اداکار کو 28 اکتوبر تک بھارت چھوڑنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ واقعے کے بعد عمران خان کی قانونی صورتحال اور ان کے آئندہ اقدامات کے حوالے سے توجہ مرکوز ہوگئی ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے