مدینہ منورہ کی فضا میں کروز میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ
سعودی قیادت میں یمن میں سرگرم اتحاد نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کی دفاعی فورسز نے مدینہ منورہ کے علاقے میں ایک کروز میزائل کو فضا میں ہی روک کر تباہ کردیا۔اتحاد کے ترجمان ترکی المالکی کے مطابق دفاعی نظام نے میزائل کو ہدف تک پہنچنے سے پہلے انٹرسیپٹ کرکے ناکارہ بنا دیا۔تاحال یہ واضح نہیں ہوسکا کہ میزائل کہاں سے داغا گیا تھا، اس کا ممکنہ ہدف کیا تھا اور آیا واقعے میں کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان ہوا ہے۔ واقعے سے متعلق مزید تفصیلات سامنے آنے کا انتظار ہے
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں