شعیب ملک سے شادی کی افواہیں، ونیزہ ستار پھر بول پڑیں

اداکارہ ونیزہ ستار نے سابق پاکستانی کرکٹر شعیب ملک سے مبینہ شادی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں پر ایک بار پھر ردعمل دیتے ہوئے جھوٹی خبریں پھیلانے والوں پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بعض افراد محض ویوز حاصل کرنے کے لیے مشہور شخصیات کے بارے میں من گھڑت خبریں پھیلاتے ہیں۔ونیزہ ستار نے اپنے انسٹاگرام اسٹوری پر ایک وائرل ویڈیو کلپ شیئر کرتے ہوئے ان افواہوں پر ردعمل دیا اور لکھا، ’’اوہ میرے خدا! پھر سے نہیں!‘‘اداکارہ نے مزید کہا کہ دنیا میں گفتگو کے لیے بے شمار موضوعات موجود ہیں، لیکن اس کے باوجود بعض لوگ چند ویوز کی خاطر دوسروں کے بارے میں جھوٹی خبریں پھیلانے کو ترجیح دیتے ہیں۔یہ پہلی مرتبہ نہیں کہ ونیزہ ستار نے شعیب ملک سے متعلق ان افواہوں کی وضاحت کی ہو۔ اس سے قبل مختلف ٹی وی پروگراموں میں گفتگو کرتے ہوئے بھی وہ واضح کر چکی ہیں کہ ان کی شعیب ملک سے کبھی بالمشافہ ملاقات نہیں ہوئی۔ اداکارہ نے ان خبروں کے آغاز اور ان کے پیچھے موجود حقائق پر بھی سوالات اٹھائے تھے۔ونیزہ ستار کے مطابق ابتدا میں انہوں نے ان افواہوں کو مذاق سمجھا، تاہم معاملہ اس وقت پریشان کن ہوگیا جب ان کے دوستوں اور رشتہ داروں نے ان کے اہلِ خانہ سے رابطہ کرکے خبروں کی حقیقت جاننے کی کوشش کی۔تازہ افواہوں کے بعد اداکارہ نے ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ مشہور شخصیات کی نجی زندگی سے متعلق غیر مصدقہ معلومات پھیلانے سے گریز کریں اور کسی بھی خبر کو شیئر کرنے سے پہلے اس کی تصدیق ضرور کریں۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے