جوبین نوٹیال کے گھر ننھے مہمان کی آمد، پہلی بار والد بن گئے

نئی دہلی: بھارتی پلے بیک گلوکار جوبین نوٹیال کے گھر پہلے بچے کی پیدائش ہوئی ہے، وہ بیٹے کے والد بن گئے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق جوبین نوٹیال اور ان کی اہلیہ کے ہاں بیٹے کی پیدائش 14 ستمبر کو ہندوؤں کے مذہبی تہوار گنیش چترتھی کے موقع پر ہوئی۔جوبین نوٹیال نے بھی اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اب والد بن گئے ہیں اور ان کا بیٹا 14 ستمبر کو پیدا ہوا۔واضح رہے کہ جوبین نوٹیال 14 جون 1989 کو دہرادون، اتراکھنڈ میں پیدا ہوئے۔ وہ بھارتی فلمی صنعت کے معروف پلے بیک گلوکار ہیں اور آئیفا، فلم فیئر اور زی سینے ایوارڈز سمیت متعدد اعزازات حاصل کر چکے ہیں

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے