عروہ حسین کی ’آپ کی عزت‘ میں اداکاری کے چرچے

پاکستانی اداکارہ عروہ حسین کی ڈراما سیریل ’آپ کی عزت‘ میں شاندار اداکاری نے ناظرین کے ساتھ ساتھ شوبز سے وابستہ شخصیات کو بھی متاثر کردیا ہے۔نجی ٹی وی کے مقبول ڈرامے ’آپ کی عزت‘ میں عروہ حسین نے بینا کا کردار ادا کیا۔ 15ویں اور 16ویں اقساط میں انہوں نے اپنے شوہر تبش کے سامنے برسوں سے دل میں جمع تکلیف اور دکھ کا اظہار کیا۔ڈرامے کی کہانی 14 سالہ ازدواجی زندگی کے گرد گھومتی ہے، جو جذباتی نظراندازی اور باہمی احترام کے فقدان کے باعث مشکلات کا شکار ہوجاتی ہے۔ بینا بالآخر اپنے شوہر تبش کا سامنا کرتی ہے اور اپنے جذبات کا کھل کر اظہار کرتی ہے۔بینا اپنے شوہر کی مذہبی منافقت پر سوال اٹھانے کے ساتھ ساتھ برسوں سے جاری جذباتی نظراندازی اور ناروا سلوک پر بھی بات کرتی ہے۔قسط نشر ہونے کے فوراً بعد کئی شوبز شخصیات نے سماجی رابطوں کے ذریعے عروہ حسین کی پرفارمنس کو سراہا۔ ان کے شوہر فرحان سعید نے بھی اپنی اہلیہ کی اداکاری کی تعریف کرتے ہوئے اسے سراہا۔اداکارہ ماورا حسین نے بھی اپنی بہن عروہ حسین کی پرفارمنس پر پسندیدگی کا اظہار کیا۔اداکارہ سونیا حسین نے عروہ حسین کی اداکاری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’مکالموں کی ادائیگی انتہائی طاقتور ہونے کے باوجود نہایت سادہ اور درست تھی۔‘اداکارہ زلے سرحدی، یمنیٰ زیدی، زارا نور عباس اور عائشہ عمر نے بھی اپنی سماجی رابطوں کی کہانیوں میں عروہ حسین اور احسن خان کی اداکاری کو سراہا۔ڈرامے کی ہدایت کاری سیف حسن نے کی ہے جبکہ اس کی کہانی عمیرہ احمد نے تحریر کی ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے