بلوچستان کی معروف لوک گلوکارہ مائی صوبھائی فائرنگ سے جاں بحق

بلوچستان سے تعلق رکھنے والی معروف لوک گلوکارہ مائی صوبھائی کو ڈیرہ بگٹی میں مبینہ طور پر فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔رپورٹس کے مطابق ڈیرہ بگٹی میں مسلح افراد نے مائی صوبھائی کو نشانہ بنایا اور ان پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں وہ جان کی بازی ہار گئیں۔میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ مائی صوبھائی کو ان کی گلوکاری کے باعث بعض افراد کی جانب سے مخالفت کا سامنا تھا، تاہم ان کے قتل کے محرکات کے حوالے سے پولیس کی جانب سے تاحال حتمی تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ تاحال ملزمان کی شناخت یا گرفتاری کے حوالے سے کوئی باضابطہ اطلاع سامنے نہیں آئی، جبکہ قتل کی حتمی وجہ بھی واضح نہیں ہوسکی۔واضح رہے کہ مائی صوبھائی مقامی لوک موسیقی سے وابستہ تھیں اور انہیں ڈیرہ بگٹی قبیلے سے تعلق رکھنے والی پہلی خاتون گلوکارہ قرار دیا جاتا تھا۔ انہوں نے اپنی آواز اور فن کے ذریعے بلوچستان کی مقامی موسیقی کو نمایاں کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔مین ٹیگز

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے