سونے کی قیمت میں 800 روپے کمی
کراچی: عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی ہوگئی۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں منگل کے روز فی اونس سونے کی قیمت 8 ڈالر کمی کے بعد 4 ہزار 428 ڈالر کی سطح پر آگئی۔عالمی مارکیٹ میں کمی کے اثرات مقامی صرافہ بازاروں پر بھی پڑے، جہاں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 800 روپے کمی سے 4 لاکھ 65 ہزار 336 روپے ہوگئی۔اسی طرح 24 قیراط کے حامل 10 گرام سونے کی قیمت 686 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 98 ہزار 950 روپے کی سطح پر آگئی۔دوسری جانب ملک میں چاندی کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔ فی تولہ چاندی 50 روپے کمی سے 7 ہزار 129 روپے جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 43 روپے کمی کے بعد 6 ہزار 111 روپے ہوگئی۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں