پاکستان کی عالمی مارکیٹ سے 2 ارب ڈالر تک قرض لینے کی تیاری

اسلام آباد: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کی معیشت کو امداد سے تجارت اور سرمایہ کاری کی طرف منتقل کرنا چاہتی ہے، جبکہ رواں مالی سال عالمی مارکیٹ سے ایک سے 2 ارب ڈالر کے یورو بانڈز جاری کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔وزیر خزانہ کے مطابق پاکستان نے عالمی مارکیٹ میں یورو بانڈز اور سکوک کے اجرا کے لیے بینکوں کے کنسورشیم مقرر کر دیے ہیں۔ اس کے علاوہ 75 کروڑ ڈالر کے چینی یوان بانڈز یعنی پانڈا بانڈز جاری کرنے کی بھی تیاری کی جا رہی ہے۔محمد اورنگزیب نے کہا کہ حکومت کی ترجیح برآمدات میں اضافہ اور درآمدات پر انحصار کم کرنا ہے۔ ان کے مطابق امریکا کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے پر بھی توجہ مرکوز ہے، جبکہ امریکی ایکسپورٹ امپورٹ بینک اور ڈی ایف سی پاکستان میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔وزیر خزانہ نے بتایا کہ پاکستان کا تجارتی خسارہ جون تک ایک سال میں بڑھ کر 39.5 ارب ڈالر ہوگیا ہے۔ چین پاکستان کے مجموعی 129.7 ارب ڈالر کے غیر ملکی قرض میں 23 فیصد کا بڑا قرض خواہ ہے، تاہم پاکستان فی الحال چین سے مزید فنانسنگ حاصل کرنے کی کوشش نہیں کر رہا۔انہوں نے کہا کہ ایس اینڈ پی نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بڑھا کر ’بی‘ کردی ہے اور حکومت آئندہ 12 ماہ میں ’بی پلس‘ ریٹنگ حاصل کرنے کے لیے کام کر رہی ہے۔ حکومت کا طویل مدتی ہدف پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ کو ’ڈبل بی‘ تک لے جانا ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے