ملک کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش کی پیشگوئی، شہری سیلاب کا خدشہ

اسلام آباد: اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، مردان، سوات، گوجرانوالہ، لاہور اور دیگر علاقوں میں آج موسلادھار بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، جبکہ نشیبی علاقوں میں شہری سیلاب کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، پوٹھوہار، بالائی پنجاب، کشمیر، بالائی و وسطی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش متوقع ہے، جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہوسکتی ہے۔راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور اور شیخوپورہ میں بارش کا امکان ہے، جبکہ پوٹھوہار، گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال اور لاہور میں موسلادھار بارش متوقع ہے۔خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع، بالخصوص مردان، صوابی، نوشہرہ، پشاور، ایبٹ آباد اور ہری پور میں بھی بارش اور گرج چمک کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے اسلام آباد، راولپنڈی، مردان، صوابی، پشاور، نوشہرہ، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ اور لاہور کے نشیبی علاقوں میں شہری سیلاب کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر، مری، گلیات اور اسلام آباد و راولپنڈی کے مقامی نالوں میں طغیانی آسکتی ہے، جبکہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے