ڈیزل سستا، گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 10 فیصد کمی
لاہور: ڈیزل کی قیمت میں کمی کے بعد گڈز ٹرانسپورٹ نے کرایوں میں 10 فیصد کمی کا اعلان کردیا۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد لاہور میں پاکستان منی مزدا و گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے مزدا اور گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 10 فیصد کمی کا اعلان کیا ہے۔صدر پاکستان منی مزدا و گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن حاجی شیر علی نے کہا کہ حکومت نے ٹرانسپورٹرز کے حق میں بہتر فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد مزدا اور گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 10 فیصد کمی کا اعلان کرتے ہیں۔دوسری جانب پبلک ٹرانسپورٹرز نے بھی کرایوں میں 10 فیصد کمی کردی ہے، جس سے شہریوں کو سفری اخراجات میں ریلیف ملے گا۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں