امریکا، ایران کشیدگی میں نرمی کے اشارے، عالمی منڈی میں خام تیل سستا
امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی میں ممکنہ کمی کے اشاروں کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے خلاف مزید حملے فی الحال مؤخر کرنے کے فیصلے کے بعد سرمایہ کاروں میں امید پیدا ہوئی ہے کہ بحران ایک بار پھر سفارتی مذاکرات کی طرف بڑھ سکتا ہے، جس کے باعث عالمی تیل مارکیٹ میں دباؤ کم ہوا۔ تازہ کاروبار کے دوران برینٹ خام تیل کی قیمت 5.8 فیصد کمی کے بعد 91.20 ڈالر فی بیرل جبکہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) خام تیل 5.5 فیصد کمی کے بعد 84.40 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہوتا رہا۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث خام تیل کی قیمتیں 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی تھیں، تاہم امریکی حملوں میں وقفے کے اعلان کے بعد جنگ کے مزید پھیلنے کے خدشات میں کمی آئی، جس سے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں نیچے آ گئیں
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں