بچپن میں جنسی ہراسانی کا شکار ہوا، سہیل خان کا انکشاف

بھارت: بالی وڈ اداکار  سہیل خان نے بچپن میں جنسی ہراسانی کا شکار ہونے سے متعلق انکشاف کیا ہے۔

سہیل خان ایک بھارتی رئیلیٹی شو کا حصہ ہیں، شو میں موجود ایک ساتھی امیدوار سے بات کرتے ہوئے انہوں نے اپنے بچپن میں پیش آئے تلخ واقعے کا تذکرہ کیا اور بتایا کہ جب وہ بہت چھوٹے تھے تو انہیں جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا گیا تھا اور انہوں نے برسوں تک اس صدمے کو اپنے تک ہی محدود رکھا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ میں کسی کو تنگ کرنے کے خلاف ہوں، اپنے بچوں سے بار بار بولتا ہوں کبھی بھی کوئی چھیڑ چھاڑ یا بدمعاشی کرے تو مجھے بتا سکتے ہیں، کیونکہ یہ میرے ساتھ ہوا ہے۔

اداکار کا کہنا تھا کہ جب میں بڑا ہوا اور میں نے اپنے ساتھ پیش آئے ہراسانی کے واقعے کو اپنے والد کے ساتھ شیئر کیا تو انہوں نے مجھ سے کہا کہ تم نے اس وقت کیوں نہیں بتایا جس پر میرا جواب یہی تھا کہ میں شرمندہ تھا، غلطی میری نہیں تھی لیکن اس وقت شرم محسوس کر رہا تھا۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے